ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / تلپاڈی میں گانجہ فروخت کرتے ہوئے ایک شخص گرفتار

تلپاڈی میں گانجہ فروخت کرتے ہوئے ایک شخص گرفتار

Tue, 26 Sep 2017 13:02:58    S.O. News Service

منگلورو 26؍ستمبر(ایس او نیوز) منشیات اور معاشی جرائم سے وابستہ پولیس دستے نے تلپاڈی سے ایک شخص کو گانجہ فروشی کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتار شدہ شخص کی شناخت شیکھرا عرف کیامو(32سال ) کے طور پر کی گئی ہے۔

کہاجاتا ہے کہ پولیس نے ایک مصدقہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے تلپاڈی کے ٹاچانی گاؤں پہنچ کر ملزم کو گانجے کے ساتھ گرفتار کرلیا ۔ پولیس کے بیان کے مطابق ملزم کے قبضے سے 437گرام گانجہ اور700روپے نقداور موبائل فون ضبط کیا گیا ۔تفتیش کے دوران ملزم نے پولیس کو بتایا کہ یہ گانجہ اس کو تومیناڈو کے آصف نے فروخت کرنے کے لئے دیا تھا۔منشیات اور معاشی جرائم پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر محمد شریف اور دیگرعملے نے اس کارروائی میں حصہ لیا۔


Share: